ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کا معاملہ، درخواست20 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر

پولیس اہلکاروں کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کا معاملہ، درخواست20 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ کرنے والے اہلکاروں کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 20 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردی.

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی صہیب ظفر سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کریں گے ، سی ٹی ڈی پولیس ملازمین نے ٹریننگ کے دوران سپیشل الاؤنس نہ ملنے کا اقدام چیلنج کررکھا ہے،گزشتہ سماعت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل عدالت پیش ہوئے تھے،عدالت میں جمع کروائے گئے حکومتی جواب میں کہا گیا کہ متعلقہ کمیٹی اور کابینہ نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دوران ٹریننگ الاؤنس نہ دینے کی منظوری دے رکھی ہے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو صرف ڈیوٹی کے دوران سپیشل الاؤنس دیا جائے گا.

Ansa Awais

Content Writer