علی ساہی:اب پنجاب کے شہری دوسرےصوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے،ایکسائزحکام کا کہنا تھا محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔
حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں،دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں،دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پرجرمانے عائد کئے جائیں گے۔
ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈزکو مدنظر رکھ کرپنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی جائیگی ،پابندی کےباوجود رجسٹریشن کروانے والوں کی گاڑی بند ،ری رجسٹریشن پر جرمانہ بھی ہوگا۔
دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ گاڑی دوبارہ پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے،کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے جلد سمری حکومت کوبھجوائی جارہی ہے۔