پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں پر سخت شرائط عائد کر دیں

18 Jan, 2025 | 11:52 AM

جنید ریاض:  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے پارٹنر سکولوں پر نئی اور سخت شرائط عائد کر دی ہیں جس کے باعث سکولوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پیف کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سکولوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے ایک کمرے میں مختلف کلاسز لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پارٹنر سکولوں کو اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم از کم 15مرلہ اراضی پر سکول قائم کریں تاکہ پارٹنر شپ قائم رکھی جا سکے۔

اس کے علاوہ ایلمنٹری اور ہائی سکولوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگائی جائے۔ نئی شرائط کے تحت، ہر کلاس روم میں کم از کم بارہ واٹ کے چار بلب بھی لگانے ہوں گے۔

کم اراضی والے سکولوں کو فوری طور پر پندرہ مرلہ والی بلڈنگ میں شفٹ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ نئی شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ 
 
 
 


 

مزیدخبریں