ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کو آوٹ سورس کرنے کا دوسرا مرحلہ، 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

سرکاری سکولوں کو آوٹ سورس کرنے کا دوسرا مرحلہ، 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: چار ہزار چار سو پنتالیس سرکاری سکولوں کو آوٹ سورس کرنے کا دوسرا مرحلہ،پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو سکول لینے کیلئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی،درخواستیں زائد موصول ہونے سے تاحال سکروٹنی کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔
 چار ہزار چار سو پنتالیس سرکاری سکولوں کو آوٹ سورس کرنے کا دوسرا مرحلہ،پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو سکول لینے کیلئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔درخواستیں زائد موصول ہونے سے تاحال سکروٹنی کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔مذکورہ درخواستوں میں 9 ہزار سے زائد درخواستیں انفرادی طور پر جمع کروائی گئی ہیں۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ درخواستیں زائد موصول ہونے کے باعث سکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے۔ایک ایک درخواست کی جانچ پڑتال کیجارہی ہے۔پیف حکام کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی سکروٹنی کے عمل میں دو سے تین ہفتے مزید لگ سکتے ہیں۔

فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے تک درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کرلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سال سے قبل متعلقہ سکولز تجربہ اور میرٹ پر پورا اترنے والی این جی اوز اور افراد کے حوالے کردیئے جائیں گے۔