ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘‘ ہربھجن سنگھ بھارتی بورڈ پر پھٹ پڑے

’’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘‘ ہربھجن سنگھ بھارتی بورڈ پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ بی سی سی آئی کی نئی پالیسیوں پر  پھٹ پڑے۔

   بھارتی ٹی وی پر گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ  کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹور پر بیویوں کو نہیں آنے دیں، بیویوں  کا کیا قصور ہے  جب کارکردگی اچھی نہیں ہوتی تو آپ کہتے ہیں کہ بیویوں اور بچوں کو نہیں آنے دیں، کیا ٹیم ان کی وجہ سے ہاری ہے؟، ٹیم جو میدان میں کرتی اس کی وجہ سے ہارتی یا جیتتی ہے، ٹیم تبدیلی کے مراحل میں ہے اور اس کو وقت لگے گا۔

  ی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ  سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی توجہ ان معاملات کے بجائے فیلڈ میں کھیلے جانے والے گیم پر ہونی چاہئے۔

 انہوں نے  کہا کہ آپ آسٹریلیا سے سیریز ہارے، ٹھیک ہے  اگر آپ ہاریں گے نہیں تو جیت کا مزہ نہیں آئے گا، آپ نیوزی لینڈ سے ہارے، یہ بھی ٹھیک ہے۔ دو ٹیمیں کھیل رہی ہوں تو ایک ٹیم جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے، اس سے پہلے آپ سری لنکا سے ہارے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شکستوں پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح کے بعد آپ اتنی سیریز ہار گئے،مسائل کو حل کرنے کے بجائے توجہ کہیں اور ہے۔