امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا

18 Jan, 2025 | 11:11 AM

سٹی42:امریکا میں سوشل میڈیا ایپ تک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی، امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔

 سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق فیصلے سے امریکا میں ٹک ٹاک کے سترہ کروڑ سے زائد اکاؤنٹ بند ہوجائیں گے، ٹک ٹاک کے سی ای او پر امید ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ فیصلہ واپس لے لے گی۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر عہدہ سنبھالنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ چین کے صدر سے ٹک ٹاک سمیت دیگر امور پر بات ہوئی ہے، بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکیوں کو دستیاب رہے لیکن یہ امریکی ملکیت کے تحت ہونا چاہئے، تاکہ قومی سلامتی سے متعلق تحفظات کو دور کیا جاسکے۔

مزیدخبریں