ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق

موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہروحید عالم:  لاہور روڈ کے قریب چمروپور میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 18 سالہ اقرا نامی طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقرا اپنے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک ٹرک کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بائث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

راٸیونڈ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔