وقار حسین:ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کا اغوا کیس، ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن صحافی کی بازیابی کے لئے سرگرم ہوگئے، صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو بازیابی کرانے کے لئےایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن سرگرم ہوگئے ،پولیس ٹیم نے کام شروع کردیا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور صحافی کو باحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دیے ہیں۔
ایس ایس پی خیرپور نے صحافی کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ٹیم میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شامل ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں صحافی کو باحفاظت بازیاب کرائیں گے ،صحافی کی بازیابی کے لئے حساس اداروں کی مدد لی جا رہی ہے،صحافی کے ورثا کے ساتھ رابطے میں ہیں، صحافی کو ہر حال میں باحفاظت بازیاب کرواکر دم لیں گے۔