حسن علی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرسے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ماڈل سکولز بنانے کی تجویز دی۔
گورنر پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کا صحت ،زراعت ،تعلیم کے شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید خطور پر استوار کرنے میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے،
یونیورسٹیوں میں میرٹ کی بالادستی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہوں،
گورنر پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز کی ملاقات
18 Jan, 2025 | 10:47 AM