ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے  امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز   کی ملاقات

گورنر پنجاب سے  امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز   کی ملاقات
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرسے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔
 ملاقات کے دوران  صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ماڈل سکولز بنانے کی تجویز دی۔
گورنر پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کا صحت ،زراعت ،تعلیم کے شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید خطور پر استوار کرنے میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے،
یونیورسٹیوں میں میرٹ کی بالادستی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہوں،