سیف علی خان پر حملہ کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار 

18 Jan, 2025 | 09:47 AM

ویب ڈیسک: ممبئی پولیس نے سیف علی خان کے بنڈرا رہائش گاہ پر ہونے والے واقعے میں اہم ملزم کو 30 گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ایک بڑے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، جس میں تکنیکی معلومات اور پولیس  کی مدد سے اس کی تلاش کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے سے قبل اپنے کپڑے تبدیل کر لیے تھے تاکہ وہ نظر نہ آ سکے۔

اس وقت تک کسی کو چاقو زنی اور تجاوز کے کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں 20 ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور مختلف تکنیکی ذرائع اور پولیس کی مدد سے ملزم کا پیچھا کیا۔

پولیس نے مزید پوچھ گچھ کے لیے ملزم کو باندرہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔  ملزم کو بنڈرا پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے منظر عام پر لایا گیا۔ 

یاد رہے کہ ملزم نے اداکار کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر فائر اسکپ سیڑھی کے ذریعے سیف علی خان کی 11ویں منزل کی باندرہ رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں اس نے سیف علی خان کو 6 بار چھرا گھونپ دیا۔یہ خوفناک واقعہ 16 جنوری کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا جب حملہ آور کو اپارٹمنٹ کے اندرمزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ حملہ آور، جو مبینہ طور پر چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا، نے بچوں کے کمرے میں داخل ہو کر سیف پر چھری سے وار کیے۔

اداکار کو چھریوں کے متعدد زخم آئے جن میں چھاتی اورریڑھ کی ہڈی میں ایک گہری چوٹ بھی شامل ہے۔سیف علی خان کے ساتھ ساتھ نوکرانی بھی اس واقعے میں زخمی ہوئی، جسے گھسنے والے کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کلائیوں اور ہاتھوں پرچوٹیں آئیں۔

مزیدخبریں