ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا کتنا بڑا ٹکڑا نکالا گیا؟ تصویر وائرل

سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا کتنا بڑا ٹکڑا نکالا گیا؟ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے کے بعد ممبئی کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ   تیز دھاری چاقو کا ٹکڑا نکالا گیا۔

بھارتی میڈیا نے سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے نکالے گئے چاقو کے  ٹکڑے کی تصویر جاری کی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

 مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

 سیف اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا ٹکڑا نکالا گیا جسیے  پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور حملہ آور سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔