ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں،محسن نقوی

سپیشل افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ ”LABARDایوننگ“  میں بطور مہمان خصوصی شرکت، لیبارڈ ایوننگ میں محسن سپیڈ کے چرچے۔ 
چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے صدر کاشف انور نے کہا کہ محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اورغیر معمولی سپیڈ سے کام کیا ہے، محسن سپیڈ سے چلتے رہے تو پاکستان بہت آگے چلا جائے گا۔ سپیشل لوگوں کو مانگنے کی بجائے مالی خود انصاری کی راہ میں گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ محسن نقوی لیبارڈ کے بورڈ میں شامل ہوئے،اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت سے نوازا۔ محسن نقوی کی لیبارڈ سے رفاقت کا سفر بہت طویل ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ”LABARD“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں۔ پرویزملک جیسے مخلص لوگ نایاب ہیں، ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ہر سال پرویز ملک کو لیبارڈ کے فنکشن میں مس کرتا ہوں، 
اچھے کا م کرنے کیلئے اچھی نیت ضرور ہونی چاہیے۔مجھے یقین ہے کہ پرویز ملک اللہ کی رحمت کی چھاؤں میں ہوں گے۔ پرویز ملک مرحوم ہمیں پابند کرتے تھے کہ لیبارڈ کے فنکشن میں ہر حال میں شرکت کرنی ہیں۔پرویز ملک مرحوم لیبارڈ کا دوسرا نام ہیں۔ لیبارڈ سے تعلق پرویزملک کی وجہ سے ہی ہے۔ پرویز ملک لیبارڈ کے لئے ڈونرز مہیا کرنے کیلئے متعدد کالز کرتے تھے۔ لیبارڈ کے لئے مخیر حضرات پتہ چلنے کی دیر ہوتی تھی کہ پرویز ملک اس کے پاس پہنچ جاتے تھے۔ پرویز ملک کی صلاحیت تھی کہ وہ ہر ایک کال کا جواب دیتے تھے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 35ہزار ممبراگر 100روپے ماہانہ دیں تومزیدڈونیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔اکثریت لیبارڈ کیلئے ڈونیشن دینے کیلئے تیار ہوں گی،لوگ انکار نہیں کرتے۔ لیبارڈ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے جس قدر ممکن ہوسکا ضرور کیا جائے گا۔ سب کا بہت شکریہ جو اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں،اللہ سب کو جزادے گا۔
واضح رہے کہ لیبارڈ ایوننگ میں صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ڈی جی سوشل ویلفیئر،سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔