وقاص احمد : جنوبی پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار،دھند کے باعث موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروےایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 کو بھی فیض پور سے رجانہ اور عبدالحکیم سے لاہور تک بند کر دیا گیا،موٹروے ایم 5 کو شیرشاہ انٹر چینج سے ظاہرپیر تک بند کر دیا گیا،موٹروے ایم 4 کو شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔
سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔