حاشر ورائچ: دوران عدت نکاح کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی, سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی. سماعت کے دوران وکلاء صفائی عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے۔
سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کی، جسے فاضل عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل 19 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔