مولانا فضل الرحمان  کی چینی سفیر سے ملاقات، معاشی و اقتصادی امور پر بات چیت

18 Jan, 2024 | 03:30 PM

عامر شہزاد : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی و اقتصادی امور پر بات چیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ،یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔ 

مولانا فضل رحمان نے ” ون چائنہ اصول” کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تایئوان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں۔

ملاقات میں چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

مزیدخبریں