پیپلز پارٹی سے معاملات طے، چودھری سرور کا ق لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

18 Jan, 2024 | 03:16 PM

حسن علی: سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور نے ق لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا، چودھری سرور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی چودھری سرور سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ چودھری سرور این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں