ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر موثر حملے کیئے ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر موثر حملے کیئے ہیں، آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر  کی جانب سے ایران کے علاقے سیستان میں کیے جانے والے حملے پر وضاحت دے دی گئی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے جاری کردہ علامیے کے مطابق 18 جنوری کی علی الصبح پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر موثر حملے کیے ہیں ۔یہ دہشت گرد پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ ان حملوں میں کلر ڈرونز، راکٹس، لائٹرنگ میوشنز، اسٹینڈ آف ویپنز کا استعمال کیا گیا۔ان حملوں میں کولیٹرل ڈیمیج سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔مرگ بر سرمچار کے کوڈ نیم سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے،دہشتگردوں میں دوست عرف چیئرمین، بجار عرف سوغات، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی و دیگر شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ رہے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں سات افراد مارے گئے ہیں۔