پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے: شہباز شریف

18 Jan, 2024 | 12:56 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار پر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں