(سعید احمد)لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر،لاہور آنے اور جانے والی ملکی وغیر ملکی 10 سے زائدپروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 738 تئیس گھنٹے کی تاخیر سے آئے گی،ائیرسیال کی پرواز پی ایف 737 دس گھنٹےکی تاخیر،ریاض سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 475 سات گھنٹے 40منٹ لیٹ،ریاض جانے والی ائیربلیوکی پرواز پی اے 474 آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیرکاشکار ہو گی۔
دبئی سے لاہور آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 724 چار گھنٹے ،جدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیلا کی پرواز پی ایف 721 تین گھنٹے،لاہور سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 720 چودہ گھنٹے ،لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 723 دو گھنٹے،دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410 سات گھنٹے 40منٹ جبکہ لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہے گی۔
لاہور ائیرپورٹ کے اطراف شدید دھند،متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
18 Jan, 2024 | 10:09 AM