ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند سے ہر منظر دھندلا گیا،موٹرویز بند،سردی کی شدت میں مزید اضافہ

دھند سے ہر منظر دھندلا گیا،موٹرویز بند،سردی کی شدت میں مزید اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ،اسرار خان)شہر میں شدید دھند ،حد نگاہ میں نمایاں کمی،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ،ہوا میں نمی کا تناسب 100فیصد ریکارڈ کیاگیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہو ئی ہے ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 180ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 353،شاہراہ قائداعظم 251،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 200ریکارڈ کی گئی ۔آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی۔

 پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے فاروق آباد تک بند کردی گئی ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کااستعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔