(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات نے 2بلین ڈالر قرض ادائیگی موخر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات ڈیولپمنٹ فنڈ نے پاکستان سٹیٹ بینک کے ساتھ 2بلین ڈالر قرض کی ادائیگی کو موخر کر دی ہے ، وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ سب وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ ہفتے دبئی کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہے ، اسحا ق ڈا نے ساتھ میں نعرہ بھی لگایا، ’’پاک ، متحدہ عرب امارات دوسی زندہ باد‘۔