(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم لکسمبرگ زیویر بیٹل سے خصوصی بات چیت، اس موقع پر میں پاکستانی آموں کا بھی خصوصی تذکرہ ہوا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے اس سال لکسمبرگ کے وزیر اعظم کو آم بھیجےتھےاور میں چاہ رہا ہوں کے وزیر اعظم پاکستانی آموں کے بارے میں اپنی رائے دیں۔جس پر وزیر اعظم لکسمبرگ نے کہا کہ مجھے پاکستانی آموں سے پیار ہےاور مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں لکسمبرگ کاوزیر اعظم نہ ہوتا تو شاید پاکستانی آموں کا سفیر ہوتا۔
انہوں نے آم بھیجنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اگلے سال اور آم ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔