شہباز گل کو بڑا ریلیف مل گیا

18 Jan, 2023 | 06:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اداروں کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانے کے کیس میں ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی ،سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی ،درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان چیمبر کی ۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے ، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائیگی ۔

مزیدخبریں