(عمران یونس)سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز کو نئی بسیں فراہم کرے گا، ویمن کالجز کو ترجیح دی جائے گی۔
سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کی صورتحال پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز کو نئی بسیں فراہم کرے گا۔پنجاب کی ہر ڈویژن میں آٹھ آٹھ بسیں فراہم کی جائیں گی۔بسیں خواتین اور کو ایجوکیشن والے کالجز کو فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کالجز سے کالجز کی نامزدگیاں مانگ لیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق خواتین کالجز کو ترجیح دی جائے گی،لاہور کے مختلف کالجز میں ٹرانسپورٹ کی کمی ہے۔بعض خواتین کالجز میں ٹرانسپورٹ موجود ہی نہیں ہے ۔