ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد سید محسن رضا نقوی اور احد رضا چیمہ کون ہیں؟

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد سید محسن رضا نقوی اور احد رضا چیمہ کون ہیں؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت جاری ہے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کو   نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے سید محسن رضا نقوی  اور احد  رضا چیمہ کا نام دیا ہے،توقع کی کی جارہی ہے کہ ان دونوں میں سے ہی ایک نگران وزیر اعلیٰ ہوگا ۔یہ دونوں شخصیات کون ہیں؟

 نگران وزیر اعلیٰ کیلئے سب سے فیوریٹ اور غیر متنازع نام سید محسن رضا نقوی کا ہے،سید محسن رضا نقوی  لاہور میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی ،گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے،اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکا چلے گئے،میامی میں قیام کے دوران امریکی ٹی وی چینل سی این این سے بطور رپورٹر وابستہ ہوگئے،اعلیٰ تعلیم کے بعد پاکستان لوٹے تو سی این این کے ریجنل ہیڈ بنا دیے گئے۔

 پرویز مشرف کے دور میں وار آن ٹیرر کے دوران محسن نقوی نے بطور ریجنل ہیڈ اپنی جان دار رپورٹنگ کے ذریعے  دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو بھی کیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق شہادت سے پہلے شہید بے نظیر بھٹو نے آخری کال بھی انہیں ہی کی تھی ۔

 30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی 2009 ءمیں بنیاد رکھی ۔اب 6 نیوز چینلز اور ایک اخبار کے مالک ہیں ۔سیاسی حلقوں میں بھی بہت مقبول  ہیں ۔ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے ان کے  مضبوط تعلقات ہیں ۔

 محسن نقوی نے اپنی زندگی میں ہمیشہ مشکل ٹاسک اپنائے  اور ان کو آسانی میں بدل دیا  اور کامیابیاں سمیٹتے چلے گئے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی ان ناموں کو بہترین نام قرار دیا ہے، ایک نام الیکشن کمیشن کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کے لئے منتخب کرنا ہے اور اس دوڑ میں سید محسن رضا نقوی اس لیے مضبوط امیداوار نظر آتے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کیا  گیا دوسرا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔احد رضا چیمہ سابق بیوروکریٹ ہیں اور میاں شہباز شریف کے دور وزارت اعلیٰ میں بہترین منتظم کے طور پر جانے جاتے رہے۔اپنے قریبی دوستوں اور سیاسی حلقوں میں ’’میٹرو مین ‘‘کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ان کا یہ نام لاہور  اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کی وجہ سے پڑا ۔لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کیا ۔

   پی اے ایس  (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) کے بیسویں گریڈ کے افسر  رہے، جنہوں نے حکومت پنجاب کی ملکیت QATPC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔  اپنے شعبے  میں تیزی سے اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ، 2005 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے انہیں اپنے پروجیکٹ ’پڑھا لکھا پنجاب‘ کی نگرانی کے لیے منتخب کیا۔تب ان کا نام مشہور ہوا ۔

 احدرضا  کو ورلڈ بینک کے تعاون سے اس  پروجیکٹ کا  سپروائزر  نامزد کیا گیا تھا۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین اس پراجیکٹ کی کامیابی کا سہرا احد کی انتظامی مہارت اور محنت کو قرار دیتے ہیں۔ عمران خان کے دور حکومت میں نیب کی زیر حراست رہے،ان پراربوں روپے  کی کرپشن کا الزام لگا  لیکن حال ہی میں  وہ  اس الزام سے بری ہوگئے ہیں ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر