’ٹک ٹاک‘ نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی

18 Jan, 2023 | 05:27 PM

(ویب ڈیسک) مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ اور ایڈ ٹیک اسٹارٹ اَپ ’ایڈکاسا‘ نے گزشتہ برس شروع کی گئی مہم ’ایگزیم ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد 18 ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق  اس اشکالر شپ کے تحت پورے پاکستان میں مستحق طلبہ کو آن لائن اسٹڈی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافہ کر سکیں۔   گزشتہ برس ستمبر میں ٹک ٹاک نے ایڈکاسا (Edkasa) اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے اشتراک سے اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال تعاون کیا تھا، تاکہ ہائی اسکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسکالر شپ کی درخواستیں موصول کرنا شروع ہو چکی ہیں ۔ 

مزیدخبریں