ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کر دیا۔
ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسی بات اگر ان کی اپنی جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں سیاستدان ہوں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، یہ حکومت کے معاونین ہو سکتے ہیں حکمران نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر اور مشیر بننے کے لیے تیار رہتے ہیں، کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی۔