ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رونالڈو ، میسی کے درمیان میچ کی ٹکٹ 1 کروڑ ریال میں فروخت

Ronaldo and Lionel Messi
کیپشن: Ronaldo and Lionel Messi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کرسیٹیانو رونالڈو کے النصر کلب اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے لیونل میسی کے درمیان کھیلے جانے والےدوستانہ میچ کی ایک مخصوص  ٹکٹ  ایک کروڑ ریال میں فروخت ہوگئی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر   21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضے کے عوض النصر کلب میں شامل ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور پیرس سینٹ جرمن کے لیونل میسی کے  درمیان دوستانہ میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں، اس نمائشی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو، میسی کے علاوہ  نیمار اور دیگر اسٹار کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، رونالڈو اور میسی کے درمیان دوستانہ میچ 19 جنوری کو  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی ٹکٹ کی 17 جنوری کو بولی لگائی گئی،  تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی پہلی بولی 30 لاکھ ریال لگائی تھی، جس کے بعد بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال لگائی تھی تاہم بعدازاں دیگر تاجر برادری کے لوگ بھی شامل ہوئے اور پھر ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال جبکہ تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر اپنی بولی پر بولی لگا کر اسے 90 لاکھ تک پہنچایا۔ 

https://assets.goal.com/v3/assets/bltcc7a7ffd2fbf71f5/blt943c9f051f0087c0/639f1d7d03c7a66c44782060/GettyImages-1245184407.jpg

ٹکٹ کی قیمت کو چار چاند اس وقت لگے جب محمد المنجم نے مداخلت کی اور ٹکٹ کی 93 لاکھ ریال بولی لگائی اور پھر بعد میں نامور تاجر مشرف الغامدی نے ٹکٹ  1 کروڑ ریال میں خرید لی۔ 

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2023/01/09/1669431-998443749.jpg?itok=E4FOF-Rc

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ سے حاصل ہونے والی ایک کروڑ ریال کی رقم سعودی عرب کے احسان پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی کاموں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ 

رونالڈو میسی ٹاکرے کا ٹکٹ اتنا مہنگا کیوں فروخت ہوا؟

 رونالڈ میسی دوستانہ میچ کی ٹکٹ ایک کروڑ روپے میں فروخت ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں کہ نامور تاجر نے ایک ٹکٹ کروڑ روپے میں  کیوں خریدا؟ اس میں آخر کیا خاص ہے؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ  اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع ملے گا۔ 

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں ، چند روز قبل انہوں نے اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ ریاض کے تفریحی مقامات کی سیر  بھی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی فٹبال کلب الحلال پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے لیونل میسی کو سالانہ 35 کروڑ ڈالرز میں معاہدے کی پیشکش کرنے جارہا ہے جبکہ سعودیہ کاہی کلب الاتحاد بھی میسی سے معاہدے کا خواہش مند ہے۔ 

https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcQnHzMV90NkhoRuSuIyPerDBgI8AuiYRVELPg&usqp=CAU

 رونالڈو اور میسی گذشتہ 15 برسوں سے فٹ بال کے کھیل پر چھائے ہوئے ہیں اور 12 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف ’بالون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ان کے درمیان نو برس سے جاری مقابلے کی فضا سپین میں اس وقت شروع ہوئی جب میسی بارسلونا اور رونالڈو ریئل میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبرمیں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجرکے لیے کوئی عزت نہیں۔

https://www.reuters.com/resizer/mmiZwVfVXEpJrJxy_0fdw5rrU8U=/960x0/filters:quality(80)/cloudfront-us-east-2.images.arcpublishing.com/reuters/UYNHPUTTGNON5EFARQUMQVLX3I.jpg