الیکشن کمیشن نے 36 اراکین کی رکنیت بحال کردی

18 Jan, 2023 | 12:26 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 36   پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 8 سینیٹرز و قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی، کے پی اسمبلی کے بھی تین ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری، دوست محمد خان، طارق بشیر چیمہ، محسن نواز رانجھا اور احسن اقبال کی رکنیت بحال  کی گئی ہے۔ 

واضح رہےکہ گزشتہ روز   الیکشن کمیشن نے  مالی گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹ کے 4 جبکہ قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کی تھی۔

جن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ،  رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان، شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی   اور نور عالم خان شامل تھے۔

 

مزیدخبریں