آسٹرییلوی چینل کی بابر اعظم کیخلاف مہم پر پی سی بی کا سخت ایکشن

18 Jan, 2023 | 12:19 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔

کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی اسپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضی کا اظہار کیا۔پی سی بی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلوی چینل کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو  ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا'۔پی سی بی نے مزید لکھا ' حتیٰ  کہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا'۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس پر فوکس کرکٹ نے غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی.

خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ گفتگو کو دکھایا گیا۔ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کرکے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔



مزیدخبریں