ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہاکہ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
عمران خان نےاسمبلیوں میں جانےکا نام لیا توان کےچھکےچھوٹ گئےاور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کراکےخود کومزید گندہ اورپراگندہ بنادیا ہےحکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہےکہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں ہےجمعرات کولندن میں پریس کانفرنس سےخطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 18, 2023
انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اورمعاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندا کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں، حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔