’پی ٹی آئی کے کچھ لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے، کچھ نے چھٹیوں کی درخواستیں دی‘

18 Jan, 2023 | 09:04 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کچھ لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے، کچھ نے چھٹیوں کی درخواستیں دی، ان کے ارکان پارلیمنٹ لاجز میں بھی مقیم ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے با آواز بلند کہا تھا کہ استعفے دے دیے، اب حکومت نے ایک سیاسی موو کی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دیں کہ ہم نے استعفے نہیں دیے یا دستخط جعلی ہیں، ہم 35 استعفے منظور کرسکتے ہیں تو باقی 70 بھی کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر عمران خان اسی طرح گیم کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ، اب عمران خان قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی تمام سیٹوں پر خود الیکشن لڑیں ، ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی اسمبلی میں تین عہدے بھی مانگتے ہیں اور سیاسی قوتوں سے بات کرنے کے بجائے دوسروں کے ترلے بھی کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں