(حسن خالد)ٹھوکر نیاز بیگ پر ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن کا شہری کو 2 ہزار کا چالان ،شہری نے طیش میں آکر اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی،سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک وارڈن عثمان نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا، اس دوران کاغذات فراہم نہ کرنے پر وارڈن نے 2 ہزار کا چالان کردیا جس پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار طیش میں آ کر موٹرسائیکل سوار نے اپنی موٹرسائیکل کو ہی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگیا،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کےخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، دوسری جانب ٹریفک وارڈنز کے بے جا چالانوں سے تنگ شہری بھی پھٹ پڑے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن اپنا چالان ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے بلاوجہ چالان کردیتےہے جو سراسر زیادتی ہے۔