بلال یاسین قاتلانہ حملہ ، کیس میں اہم پیش رفت

18 Jan, 2022 | 09:13 PM

ویب ڈیسک: ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت ، حملے کے ماسٹر مائنڈ میاں وکی اور اس کے والد میاں حامد محمود کے نام حکومت کو مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔

 لیگی رہنما بلال یاسین پر نیو ایر نائٹ کو قاتلانہ حملہ ہوا۔ پولیس نے شوٹرز کو گرفتار کیا تو ماسٹر مائنڈ جواریا میاں وکی نکلا جو واقعہ سے چند روز قبل دبئی فرار ہو گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے میاں وکی کے ریڈ وارنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ ایس ایس پی عمران کشور نے بتایا کہ ملزم میاں وکی اور اس کے والد میاں حامد کے نام ایف آئی اے کی مطلوب لسٹ پی این آئی ایل میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں فضائی سفر کے دوران ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی۔

مزیدخبریں