(فہد علی)شہر میں چوری و ڈکیتی کی واداتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،چور اب بچوں کی سائیکلوں پر بھی ہاتھ صاف کرنے لگے۔ واپڈا ٹاؤن کی مارکیٹ میں مٹر گشت کرتا چور بچی کی سائیکل لے اڑا۔
واپڈا ٹاؤن کے علاقے ون بلاک میں کم سن بچی کی سائیکل چوری ہو گئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنی سائیکل پر سپر سٹور آتی ہے اور سٹور کے باہر سائیکل کھڑی کر کے اندر داخل ہو جاتی ہے، وہاں پر مٹر گشت کرتا چور موقع پاتے ہی سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔ فوٹیج میں چور کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے تاہم پولیس ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگا سکی۔
چورسپر سٹور پر خریداری کے لئے آئی بچی کی سائیکل لے اڑا،فوٹیج سامنے آ گئی
18 Jan, 2022 | 06:57 PM