ویب ڈیسک : چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر پنجاب سے ہو تو علاج کیلئے باہر جاسکتے ہو، ورنہ نہیں یہ دوغلا نظام نہیں چلے گا۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک پاکستان میں دو قانون کے خلاف ہے۔موجودہ حکومت صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑنا کر مہنگائی، بےروزگاری اور غربت سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے عدم اعتماد کے بغیر حکومت کو گرا کردکھائیں گے۔عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنا ہے تو عمران کو گھر بھیجنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں حزب اختلاف اگر اپنے استعفے کے موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور ہماری عدم اعتماد کی پالیسی پر آرہے ہیں تو پھر ہم اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ہم ملکر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ہو یا اسٹیٹ بینک کی غلامی کا بل ہو، موجودہ حکومت نے ہماری معاشی خودمختاری اور جمہوری آزادی پر حملہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی 27 فروری کو اس حکومت کے خلاف کراچی سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔