(جنید ریاض)سٹیٹ بنک نے سیونگ اکاؤنٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا، سیونگ اکائونٹس میں پرافٹ ریٹ بڑھنے سے منافع کم از کم 7 اعشاریہ دو، پانچ فیصد پر پہنچ گیا۔ اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے، صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ڈکلیئر کردہ منافع نہ دیا گیا تو شہری اسلامک بنکس سے پیسے نکلوانا شروع کردیں گے۔
سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک اعشاریہ دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے۔سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک عشاریہ پانچ فیصد بڑھادیا ہے۔
کاشف انور نے مزید بتایا کہ احکامات کے مطابق اسلامک بنکس کو بھی 7 اعشاریہ دو،پانچ فیصد پرافٹ ریٹ دینا چاہیے، سٹیٹ بنک پرافٹ ریٹ کے معاملہ پر اسلامک بنکس سے بھی حکم پر عمل کروائے بصورت دیگر شہری اپنا اکائونٹ دوسرے بنکوں میں لے جائیں گے۔