(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والی سپر موم شیرنی انتقال کر گئی جس کی آخری رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ پینچ ٹائیگرس کو 29 بچوں کو جنم دینے پر’ سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا، شیرنی نے 2008 سے 2018 تک 10 سال کے عرصے کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا۔تاہم اب ’ سپر موم ‘ کا لقب پانی والی شیرنی کی تدفین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کی آخری رسومات ہندو رسومات کے تحت اداکی گئی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرنی کی آخری رسومات میں مقامی لوگوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Funeral of Collarwali, tigress of Madhya Pradesh's Pench Tiger Reserve, who died due to old age. pic.twitter.com/ySlzfhZlv6
— Anshul Saxena (@AskAnshul) January 17, 2022
وائرل تصاویر میں مری ہوئی شیرنی کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا جاسکتا ہے جبکہ رسومات میں شریک مقامی خواتین کو شیرنی پر ہار ڈالتے تو کہیں شیرنی کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔