ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے دلچسپ فیچرز لانے کا فیصلہ

WhatsApp new features
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے  صارفین کی بہتری کے لئے کئی نئے فیچرز  متعارف کرائے گا، جس میں کیمرہ سیٹنگ کو بہتر کرنا، وائس نوٹ بیک گراؤنڈ میں پلے کرنا شامل ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اب کمپنی نئے اپ ڈیٹ میں ڈرائنگ ٹول لا رہی ہے۔ اس میں نیا پینسل آئیکان ملے گا، جس سے امیج اور ویڈیو کو فارورڈ کرنے سے پہلے اُس میں کچھ تبدیلی کی جاسکے گی یا لکھا جاسکے گا۔ ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے ہی ایک پینسل فیچر موجود ہے، لیکن نیا اپ ڈیٹ آنے کے بعد یوزرس کو موٹی اور باریک پینسل ملے گی، جس سے ڈرائنگ کرنے کا تجربہ بدل جائے گا۔

اس کے علاوہ آنے والے وقت میں'' بلر امیج '' ٹول بھی ملے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ 2.22.3.5 اپ ڈیٹ میں دیکھا گیا ہے، لیکن بائے ڈیفالٹ ڈس ایبل تھا۔ فیچر ابھی بھی ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے اور جلد ہی اسے بیٹا ٹیسٹر کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ یوزرس کو نیا چیٹ ببل کلر ملے گا، جس سے ڈارک موڈ استعمال کرتے وقت یوزرس کو نیا ڈارک بلو کلر ملے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ونڈوز اور میک OS ایپس کے لئے آئے گا، جو کہ واٹس ایپ بیٹا ڈیسک ٹاپ 2.2201.2.0 اپ ڈیٹ میں چیٹ ببل گرین کر دے گا۔ چیٹ بار اور بیک گراونڈ کا کلر بھی چینج ہوجائے گا۔

دوسرے اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ کے iOS صارفین کے لئے نوٹیفکیشن سیٹنگ کو مینیج کرنے کا آپشن بھی ملے گا، جس سے وہ سیٹ کر پائیں گے کہ کس چیٹ یا گروپ چیٹ کا نوٹیفکیشن پانا ہے اور نوٹیفکیشن ساونڈ کو مینیج بھی کیا جاسکے گا۔ ساتھ ہی واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن ٹیب بھی ملے گا، جس میں  صارفین دیکھ پائیں گے کہ کس میسیج پر کس نے ری ایکٹ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کمپنی اس میسیج ری ایکشن پر کافی دنوں سے کام کررہی ہے، جس سے یوزرس کو میسیج پر ری ایکٹ کرنے کی اجازت ملے گی۔ یہ بالکل اُسی طرح کام کرے گا، جیسے کہ فیس بک میسینجر یا انسٹاگرام  صارفین کرتے  ہیں۔