عابد چودھری: لین دین کے تنازعہ پر خواجہ سرا قتل، نشتر کالونی میں نوجوان نےخواجہ سرا کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 24سالہ غلام حسین خواجہ سرا نرگس اور ثنا سے ملنے گیا۔ بلال نے چھریوں کے وار کر کے ثنا کو قتل جبکہ نرگس کو زخمی کر دیا۔
زخمی خواجہ سرا کو ریسکیو نے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات پیسوں کے لین دین کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے 2 ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزموں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔