عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی کے 433 اساتذہ کے تحقیقاتی منصوبے منظور،اساتذہ کو 11 کروڑ 16 لاکھ 84 ہزار کی ریسرچ گرانٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی نے اپنے 433 اساتذہ کے تحقیقاتی منصوبے منظور کرلیئے ہیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی ہدایت پر اساتذہ کو 11 کروڑ 16 لاکھ 84 ہزار کی ریسرچ گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تحقیقی منصوبہ جمع کرانے والے پروفیسر کو 3 لاکھ روپے کی گرانٹ ملے گی۔تحقیقی منصوبے جمع کرانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اڑھائی لاکھ روپے ملیں گے۔تحقیقی منصوبے جمع کرانے والے اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچرار کو دو لاکھ روپے ملیں گے۔خصوصی تحقیقاتی منصوبوں میں یونیورسٹی پروفیسرز کو پانچ لاکھ روپے تک کی گرانٹ دے گی۔اساتذہ ملنے والی رقم کو تحقیقاتی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔تحقیقاتی منصوبوں میں اشیاء کی خریداری پیپرا قوانین کے مطابق ہو گی، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر کے مطابق ملکی و سماجی مسائل حل کرنے والی تحقیق کو فروغ دینا میرا مشن ہے،اساتذہ اپنی تحقیق کے ذریعے ملکی و سماجی مسائل حل کریں،عوام کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے میں استعمال ہونا چاہئیے۔
پنجاب یونیورسٹی کے تحقیقاتی منصوبے کیلئے بڑی ریسرچ گرانٹ منظور
18 Jan, 2022 | 12:35 PM