ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کے لیے نیا سرکلر جاری

 Saudi Airlines issues new circular
کیپشن: Umrah pilgrims
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی ائیرلائن کا عمرہ زائرین کے لیے نیا سرکلر جاری کردیا۔عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ رہنا لازمی قرار،ایجنٹس اور بکنگ سینٹر کو قرنطینہ بکنگ کے بغیر ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سعودی ائیرلائن کا عمرہ زائرین کے لیے نیا سرکلر جاری کردیا جس کے تحت عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ رہنا لازمی قرار دیا گیا۔ایجنٹس اور بکنگ سینٹر کو قرنطینہ بکنگ کے بغیر ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔سعودی ائیرلائن نے ہدایات کی کہ عمرہ زائرین ٹکٹ کی خریدراری سے پہلے 5روزہ قرنطینہ پیکج لیں۔ائیرلائن انتظانیہ قرنطینہ پیکج کے بغیر مسافروں کو جہاز میں سوار نہ کرے۔

واضح رہے کہ مہلک کوروناوائرس کی شدت میں کمی آنے کے بعد سعودی حکومت نے عائد متعدد پابندیاں ہٹانے کے بعد  مسجدالحرام کے زائرین اور عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد کی بڑی مشکل آسان کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری میں کہا تھا کہ عمرہ زائرین کی جانب سے کثیر تعداد میں یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے یا اس کے بغیر ہی عمرہ، نماز اور طواف کے اجازت نامے موثر ہوں گے؟

وزارت حج و عمرہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ حرم شٹل سروس کے ٹکٹ دو طرح سے خریدے جاسکتے ہیں، ایک تو یہ کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اعتمرنا ایپ سے ٹکٹ خریدنے کے لئے  ” حجز خدمہ“(سروس کی بکنگ) والے خانے کو پش کیا جائے، پھر خدمات النقل (ٹرانسپورٹ سروسز) کا رخ کیا جائے۔

اس کے بعد کدی یا جمرات بس سٹینڈ کی نشاندہی اس کے بعد ٹکٹوں کی تعداد متعین کی جائے اور آخر میں ٹکٹوں کی قیمت ادا کردی جائے۔

دوسرا طریقہ بتاتے ہوئےوزارت حج و عمرہ کاکہناتھا کہ طواف، نماز یا عمرے کے لیے حرم شریف کا رخ کرنے والا کدی یا جمرات بس سٹینڈ پہنچنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ یا کیش کی صورت میں سٹینڈ پر موجود کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کرلے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer