جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں

18 Jan, 2022 | 11:26 AM

Ibrar Ahmad

رضوان نقوی: اصل نما جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں،ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں مغلپورہ میں کارروائی،1000کلو جعلی مکھن تلف،مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے کی بناء پر کارروائی کی گئی۔سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئی۔

اصل نما جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں,ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں مغلپورہ میں کارروائی،1000کلو جعلی مکھن تلف
مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے کی بناء پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کاکہنا تھا کہ  سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئی۔ پروڈکشن یونٹ کوقوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بناء پر اصلاحی نوٹسز اور جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ ڈیری پروڈاکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزاء سے تیار اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا تھا کہ   مارکیٹ میں مکھن کے نام پر مارجرین بیچنے والوں کو مکمل اور اصل لیبلنگ کا پابند کیا جاچکا ہے۔ پنجاب پیور فوڈریگولیشنز کے مطابق غلط اور جعلی لیبلنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صوبہ بھر میں عوام تک خالص،معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں