اقبال ٹاؤن (زین مدنی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے اپنی ذاتی زندگی میں گزرنے والے دکھ کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اسد صدیقی نے ایک ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا، اداکار اسد صدیقی نے بتایا کہ ہمارا بچہ ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام ہم نے اورنگزیب رکھا تھا، شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔اداکار اسد نے کہا کہ یہ وقت ہمارے لیے خاصہ مشکل تھا لیکن میرا ماننا ہے کہ ہر کام میں اللہ کی کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔