ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کی گاڑی چور لے اڑے

صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کی گاڑی چور لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ اپنی گاڑی سے محروم ہو گئی،پولیس نے شوہر کی مدعیت میں دو روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔
 گلوکارہ کے مطابق ان کی گاڑی15 جنوری کی رات مکہ کالونی گلبرگ سے چوری ہوئی۔ دو دن کے بعد تھانہ نصیر آباد نے گلوکارہ کے شوہرعبدالحق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، 15جنوری کی رات گانے کی ریکارڈنگ کیلئےمکہ کالونی گلبرگ گئی تھیں، واپس آئی تو گاڑی غائب تھی، پریشانی کے عالم میں 15 پر کال کی، تحسین سکینہ کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ پورے لاہور میں کیمرے لگے ہیں، گاڑی لاہور سے باہر نہیں جا سکتی، انہوں نے کہا کہ مقدمہ تو درج ہو گیا ہے، لیکن گاڑی ابھی تک نہیں مل سکی۔ گلوکارہ کا کہنا تھاکہ وزیراعلی اورپولیس افسران معاملے کا نوٹس لیں اور گاڑی کی تلاش میں مدد کریں۔۔۔۔