ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعادت حسن منٹو کی آج برسی منائی جارہی ہے

سعادت حسن منٹو کی آج برسی منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اردوکےممتاز افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کی آج برسی منائی جارہی ہے, سعادت حسن منٹو نے روایتی اردو افسانے کو نئی جہت دی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو ، دھواں سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔
 اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو ضلع لدھیانہ میں پیداہوئے، قیام پاکستان کے بعد وہ لاہو رآگئے۔انہوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا۔ سعادت حسن منٹونے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔ سعادت حسن منٹو نے روایتی اردو افسانے کو نئی جہت دی،اردو ادب میں وہ آج بھی اسی مقام پر کھڑے ہیں، سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955 کو 43 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔