ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

Corona Cases in Lahore
کیپشن: Corona Cases
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا بے قابو، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ مثبت کیسز 13فیصد ریکارڈ جبکہ شہر میں 759 نئےمریض رپورٹ جبکہ ایک شخص جان سے گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 980 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 473 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 4 لاکھ 30 ہزار 712 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹو  کیسز کی کل تعداد 10 ہزار 637 ہو گئی ہے۔

لاہور میں کورونامثبت کیسزکی شرح 12.9فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوروناکے مزید 759 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں کوروناسےایک موت واقع ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ایک اور اہم آفیسر کورونا وبا کی لپیٹ میں آگئیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار سیدہ تہنیت بخاری بھی کورونا وبا میں مبتلا ہوگئیں جبکہ اے سی نے خود کو 10 روز کیلئے قرنطینہ کرلیا۔ 

دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی۔  5 ہزار 34 نئے کیس رپورٹ جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔