سٹی 42: سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شخص رکشے میں سفر کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سیالکوٹ کی ہے جہاں رکشے میں بیٹھے شخص کو عمران خان سے تشبیہ دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص ویسا ہی دکھتا ہے جیسے عمران خان جوانی میں نظر آتے تھے۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب یہ شخص راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔