ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور یسٹورنٹس سیل

کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور یسٹورنٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، شہر کے مختلف مقامات پر متعدد دکانوں و ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کونیکا فوٹو لیب اور اے آر الیکٹرانکس کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نےقذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں کاروائیاں کیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فضل حق ریسٹورنٹ، ڈیرہ ریسٹورنٹ، ماٹھا میکا ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔مینجرز کو حراست میں لے لیکر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہرکے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ٹو لگا دیا گیا مگر متعلقہ انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے غافل دکھائی دی، شہر میں لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نقل و حرکت محدود کرنے میں ناکام ہیں۔

 لاہور میں کنال ویو سوسائٹی،عسکری 10،گیلانی سٹریٹ،نادرا آباد کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا،  گلی نمبر66سیکٹر Eفیز 1ڈی ایچ اے، گلی نمبر71/2سیکٹر  Jفیز 1ڈی ایچ اے، مین سروس لین غازی روڈ سیکٹر S فیز 2ڈی ایچ اے، گلی نمبر35سیکٹر Z فیز 3، مین سروس لین،خیابان اقبال، گلی نمبر 18سیکٹرX، گلی نمبر 14فیز 5 ڈی ایچ اے، مین سروس روڈ بلاک Bسوئی گیس سوسائٹی کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer